ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی اور سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہےکہ مغرب خاص طور پر امریکہ کو خان العسل کے علاقے ميں ہونے والی نسل کشی کا جواب دہ ہونا چاہیئے ۔علاء الدین بروجردی نے مجلس شورائے اسلامی کی نیوز ایجینسی کے ساتھ گفتگو ميں شام کے خان العسل علاقے ميں دہشت گردوں کے ہاتھوں تقریبا 200 افراد کے قتل عام کو نسل کشی قرار دیا اور کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ، شام میں دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد اور حمایت کے سبب اس ملک میں انجام پانے والی وحشیانہ کاروائیوں کے لئے جواب دہ ہیں ۔ ایرانی پارلمنٹ کی خارجہ پالیسی اور سلامتی کمیشن کے سربراہ نے شام میں دہشت گردوں کی جارحانہ کاروائیوں کے خلاف، انسانی حقوق کے دعویدار ملکوں بالخصوص مغربی ملکوں کی خاموشی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کو شام ميں وحشیانہ قتل عام اورجارحتیوں کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لئے ایک وفد اس ملک روانہ کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوام کی استقامت اور حکومت کی کوششوں سے شام کا بحران ختم ہوجائیگا اور اس ملک سے دہشت گردوں کا صفایا ہوجائیگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447129
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی اور سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہےکہ مغرب خاص طور پر امریکہ کو خان العسل کے علاقے ميں ہونے والی نسل کشی کا جواب دہ ہونا چاہیئے ۔